QR CodeQR Code

مودی حکومت رام مندر چندے کی عدالت سے تحقیقات کرائے، رندیپ سنگھ

14 Jun 2021 20:34

کانگریس پارٹی میں محکمہ مواصلات کے سربراہ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے میں جو حقائق سامنے آئے ہیں ان سے واضح ہے کہ چندے کی رقم میں زبردست گھپلہ ہوا ہے اور مندر کی تعمیر کیلئے ملے چندے سے کم قیمت کی زمین کو بھاری قیمت پر خریدا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے ملے چندے کی رقم میں بھاری گھپلہ ہوا ہے اور نریندر مودی عوام کے عقیدہ کے ساتھ ہونے والی اس دھوکہ دہی کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کرائیں۔ کانگریس پارٹی میں محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے میں جو حقائق سامنے آئے ہیں ان سے واضح ہے کہ چندے کی رقم میں زبردست گھپلہ ہوا ہے اور مندر کی تعمیر کے لئے ملے چندے سے کم قیمت کی زمین کو بھاری قیمت پر خریدا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کا الزام ہے کہ اس گھپلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈر شامل ہیں جو پارٹی کے بڑے لیڈران کے بہت قریبی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے جمع رقم میں کتنا زبردست گھپلہ ہوا ہے اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ مندر کے لئے دو کروڑ روپے کی زمین کے لئے کچھ ہی منٹ کے اندر 16.5 کروڑ روپے زیادہ دے کر 18.5 کروڑ روپے میں خریدا جاتا ہے۔ انہوں نے اسے دنیا میں زمین کا واحد سودا بتایا ہے جو 5.5 لاکھ روپے فی سکینڈ کی شرح سے بڑھا ہے۔ انہوں نے مودی سے ان گھپلوں سے وابستہ سوالوں کا جواب مانگتے ہوئے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے چندے میں حاصل ہوئی رقم اور اس کے اخراجات کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938037/مودی-حکومت-رام-مندر-چندے-کی-عدالت-سے-تحقیقات-کرائے-رندیپ-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org