QR CodeQR Code

نگر میں ماحول دوست سیاحتی ریزارٹ کا افتتاح

14 Jun 2021 22:14

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ضلع نگر میں وادی ہوپر کے علاقے ہونوونو میں "لیو کیمپ" کا افتتاح کیا۔ منصوبے کا مقصد برفانی چیتے کا تحفظ اور ماحولیات دوست سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع نگر کی وادی ہوپر میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ اور ماحول دوست سیاحتی ریزورٹ ''کیو کیمپ'' کا افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبے کا مقصد برفانی چیتے کا تحفظ اور ماحولیات دوست سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ضلع نگر میں وادی ہوپر کے علاقے ہونوونو میں "لیو کیمپ" کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نگر ذوالقرنین خان، اسنو لیپارڈ فاؤنڈیشن اور گلاف II کے حکام اور مقامی کمیونٹی کنزرویشن ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم نے (ایس ایل ایف) کے ذریعے وادی ہوپر میں ماحولیات دوست  رزورٹ ہوپر میں  تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ ماحولیات دوست سیاحت کے فروغ کے لئے مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانا اور اس میں شامل کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔ مسٹر ملک امین نے کہ "برفانی چیتے کے رہائشی علاقوں میں سیاحت کی ترقی اور برفانی چیتے کے تحفظ کو فروغ دینے کا یہ ایک انوکھا اقدام ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی مقامی برادری کو ملے گی تاکہ وہ اس علاقے میں برفانی چیتے سمیت جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیات دوست سیاحت کی ترقی کے لئے ہمارے شراکت دار ہوں۔


خبر کا کوڈ: 938051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938051/نگر-میں-ماحول-دوست-سیاحتی-ریزارٹ-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org