QR CodeQR Code

جارح سعودی فوجی اتحاد کی "ابہاء" ایئربیس پر یمنی ڈرون طیاروں کی کامیاب جوابی کارروائی

14 Jun 2021 23:26

المسيره کیمطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کیجانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ابہاء ہوائی اڈے کو ملک میں تیار کردہ قاصف-2k ڈرون طیاروں کی مدد سے انتہائی کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے "ابہاء" ہوائی اڈے پر ملک میں تیار کردہ قاصف-2k ڈرون طیاروں کی مدد سے کامیاب جوابی حملہ کیا گیا ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی جانب سے آج ہونے والے جوابی ڈرون حملوں میں جارح سعودی فوجی اتحاد کے اہم فوجی اڈے کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ یہ ڈرون حملہ انتہائی درستگی کے ساتھ انجام پایا ہے جو یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور وسیع سعودی جارحیت کا ایک جواب ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ایئربیس ابہاء، خمیس مشیط میں سعودی فوجی ہوائی اڈے ملک خالد کے قریب واقع ہے جبکہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن پر وحشیانہ بمباری کے لئے اکثر یہی دو ہوائی اڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938068/جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-کی-ابہاء-ایئربیس-پر-یمنی-ڈرون-طیاروں-کامیاب-جوابی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org