0
Monday 14 Jun 2021 23:30

دیامر کے جنگلات ایک ہفتے سے آگ کی لپیٹ میں

دیامر کے جنگلات ایک ہفتے سے آگ کی لپیٹ میں
اسلام ٹائمز۔ دیامر کے جنگلات گزشتہ ایک ہفتے سے آگ کی لپیٹ میں ہیں لیکن حکومت اور محکمہ جنگلات نے آگ کو بجھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات ابھی تک نہیں اٹھائے۔ گوہر آباد، ہڈر اور کھنبری، گیس پائن کے جنگلات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، بعض جگہوں پر آگ بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او نے عوام نے بارش کیلئے نماز استسقاء کی اپیل بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ مل سکی۔ گیس پائین کے مقام پر جنگلات کا اکثر حصہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔ ادھر کھنبری میں تین مقامات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش