QR CodeQR Code

لیہ، اربعین حسینی کے موقع پر مشی نکالنے والے 20 سے زائد عزادار باعزت بری ہوگئے

14 Jun 2021 23:47

سیشن کورٹ کے باہر عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری کا کہنا تھا کہ آج حسینیت کی جیت ہوئی ہے اور روز اربعین عزاداروں پر درج بے بنیاد ایف آئی آر میں بری ہونا آل محمد علیہم السلام کا خصوصی لطف و کرم ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ عاشقان حسین علیہ السلام پھر جیت گئے، لیہ کی سیشن کورٹ نے اربعین حسینی کے موقع پر نکلنے والی مشی کی پاداش میں بیس سے زائد مومنین کو باعزت بری کر دیا، مشی کیس میں بری ہونے والے مومنین میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لیہ ساجد خان گشکوری اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صفدر حسین خان نے کہا کہ آج حسینیت کی جیت ہوئی ہے اور روز اربعین عزاداروں پر درج بے بنیاد ایف آئی آر میں بری ہونا آل محمد علیہم السلام کا خصوصی لطف و کرم ہے۔ اس موقع پر کیس کی پیروی کرنے والے وکلاء سبطین خان گشکوری ایڈووکیٹ اور سردار امجد سعید خان سرگانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، جن کی خصوصی کاوشوں سے عزاداروں کو باعزت بری کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 938078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938078/لیہ-اربعین-حسینی-کے-موقع-پر-مشی-نکالنے-والے-20-سے-زائد-عزادار-باعزت-بری-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org