QR CodeQR Code

"سیف القدس" مزاحمتی آپریشن کیبعد اب اسرائیل اپنے خاتمے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے، محمود الزہار

14 Jun 2021 23:50

شہاب کیساتھ گفتگو میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما نے غاصب صیہونی رژیم کے مقابلہ بمثل پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم اب اپنی قوم کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کے مظالم کے مقابلے میں خاموشی کے مرحلے سے عبور کر آئے ہیں اور اب آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے مرحلے میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن کے بعد غاصب صیہونی رژیم اسرائیل، تاریخ کے کسی بھی وقت کی نسبت اب اپنی تباہی کے سب سے زیادہ قریب پہنچ گیا ہے۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی شہاب کے ساتھ گفتگو میں محمود الزہار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کا ڈت کر مقابلہ کیا جانا چاہئے اور نئی صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کا محاصرہ اور ان کے خلاف جارحیت کے ذریعے ان کی زندگی کو محدود بنانے کی اجازت نہیں دی جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے غاصب صیہونی رژیم کی عسکری بالادستی کو مٹی میں ملا کر رکھ دیا ہے کہا کہ ہم اسرائیلی خطرات کو سنجیدہ لیتے اور ان کے تدارک کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم صیہونی خود بھی یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن کے بعد سے غاصب صیہونی رژیم اب اپنے خاتمے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے۔ حماس کے مرکزی رہنما نے غاصب صیہونیوں کے ساتھ مقابلہ بمثل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب اپنی قوم کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے مظالم کے مقابلے میں خاموشی کے مرحلے سے عبور کر چکے ہیں اور اب آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے مرحلے میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938079/سیف-القدس-مزاحمتی-آپریشن-کیبعد-اب-اسرائیل-اپنے-خاتمے-کے-بالکل-قریب-پہنچ-چکا-ہے-محمود-الزہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org