0
Monday 14 Jun 2021 23:57

ملک کو نام نہاد جمہوریت نے بدترین نقصان پہنچایا، مولانا عبدالحق ہاشمی

ملک کو نام نہاد جمہوریت نے بدترین نقصان پہنچایا، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ ٹیکس فری بجٹ سے قوم کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی نام نہاد جمہوری حکومتوں سے، قوم کے مسائل کا حل اسلامی حکومت اور اسلامی نظام ہے۔ ملک کو بدعنوان، نااہل، ناتجربہ کار، نام نہاد جمہوریت نے بدترین نقصان پہنچایا۔ بلوچستان سمیت ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کا قیام اور دیانتدار قیادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام حکمرانوں نے بلوچستان کے اصل مسائل کو حل اور محرومیوں کو ختم کرنے کے بجائے اپنی کرسی مضبوط کرنے کیلئے روایتی جاگیردارانہ طبقے کو راضی رکھا ہے۔ بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نہ وفاق نے وفا کی، نہ صوبائی منتخب نمائندوں نے۔ بدعنوانی کا راستہ روک کر ہی ہم ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔ کسی لٹیرے کو آج تک سزا نہ ملنا کرپشن کو دوام دینے کی سازش و کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اقتدار کے بغیر ہر فورم پر بلوچستان کے حق حاکمیت تسلیم کرنے سے لے کر عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ جن لوگوں نے اقتدار کے مزے اور حقوق بلوچستان پر سودے بازی کرکے اپنے مفادات کی تکمیل کی، آج وہی پھر بلوچستان کے حقوق کی بات کرکے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ہم عدل و انصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش