0
Monday 14 Jun 2021 23:58

 بدقسمتی سے بانیان پاکستان کی اولاد کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، علامہ اقتدار نقوی 

 بدقسمتی سے بانیان پاکستان کی اولاد کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ایک مذہبی و سیاسی جماعت ہے ہم پاکستان میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں کہ ملت کے ہر فرد کو تحفظ یقینی حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوٹ ادو کے مقامی ہوٹل میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں، کارکنوں اور عمائدین کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما طاہر خورشید، دلاور عباس زیدی، ندیم کاظمی کے علاوہ مقامی عمائدین ڈاکٹر ابوذر نقوی، مولانا باقر حسین نقوی، ملازم حسین گرمانی، عمر خان مشوری ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بانیان پاکستان کی اولاد کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، شیعہ حضرات امام بارگاہوں میں چلے گئے اور سنی حضرات درگاہوں میں چلے گئے جبکہ پاکستان کے وجود کے مخالفین اقتدار میں آگئے، اُنہوں نے کہا کہ مقتدر اداروں میں ہمارا نفوذ ہونا چاہیے، ہم اپنے مذہب کے لیے سیاست کررہے ہیں، قوم میں سیاسی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں طاقتور ہونا ہوگا، کسی شخص یا گروہ کو فرنٹ لائن پر اپنے آئینی و مذہبی حقوق کی بات کرنا ہوگی ورنہ ہم اسی طرح روند دیے جائیں گے، جو لوگ اس وقت میدان میں ہیں ہمیں اُن کا ساتھ دینا چاہیے ورنہ دشمن کے مقابلے میں ہم کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر محمد کاظم رضا، مونس رضا، علی عمران کربلائی، جعفر حسین سرائی، ملک شفقت حسین ملانہ، فضل عباس، دل جان اصغر، شمشیر حیدر اور امجد عباس بھی موجود تھے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 938083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش