0
Monday 14 Jun 2021 23:36

وزیر داخلہ اور آئی جی بلوچستان کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیر داخلہ اور آئی جی بلوچستان کی مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ دہشتگردی اور مقامی و عالمی دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ عالمی جنگ میں پاکستان اور افغانستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا بیڑا سونپا ہے۔

اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام کرائم کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، جبکہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ بھی ڈیٹا سینٹر میں جمع ہوتا ہے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ 75 کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اب تک کرمنل ریکارڈ کی مدد سے 25 اشتہاریوں سمیت 150 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہا کہ دو ماہ میں 14 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ اب دہشتگرد اپنے آپ کو بچانے کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔ محمد طاہر رائے نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جامع آپریشن شروع کریں گے، جبکہ پچھلے دنوں واقعات میں ملوث دہشتگردوں کا کھوج لگا لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 938086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش