0
Tuesday 15 Jun 2021 02:41

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 938090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش