QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

15 Jun 2021 03:20

سینئر متحدہ رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یہ ریلی دوبارہ ہوگی، کراچی ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہوگا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے آج 15 جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف کل کی ریلی منسوخ کردی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے پہلے  آج 15 جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یہ ریلی دوبارہ ہوگی، کراچی ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 938092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938092/ایم-کیو-پاکستان-کا-سندھ-حکومت-کیخلاف-ریلی-منسوخ-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org