QR CodeQR Code

علامہ شفقت شیرازی کی مفتی اعظم لبنان الشیخ ماہر حمود سے ملاقات

15 Jun 2021 03:29

لبنانی شہر صیدا میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حالات، اسلامو فوبیا اور علماء کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کے آپس میں بھائی چارے کے فروغ پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کی ممتاز مذہبی شخصیت، علمائے مقاومت اسلامی اتحاد کے سربراہ مفتی الشیخ ماہر حمود سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ملاقات کی۔ لبنانی شہر صیدا میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حالات، اسلامو فوبیا اور علماء کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کے آپس میں بھائی چارے کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے بین المذاہب ہم آہنگی اور شیعہ سنی اتحاد و وحدت کے لئے پاکستان میں اپنی جماعت کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار اور دینی و ملی خدمات کا تعارف کروایا اور مفتی صاحب نے اس بات کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کے مذہبی رجحان اور دینی لگاؤ کی تعریف کی اور ساتھ ساتھ خطے میں پاکستان کی اہمیت و کلیدی کردار پر گفتگو کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں آئندہ اس سلسلہ کو جاری رکھنے اور باہمی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 938093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938093/علامہ-شفقت-شیرازی-کی-مفتی-اعظم-لبنان-الشیخ-ماہر-حمود-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org