0
Tuesday 15 Jun 2021 08:53

بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، کشمیر میں مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادی کو خاموشی توڑنا ہوگی، بھارت کی انسانیت دشمن بالخصوص اقلیتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم و بربریت اور انصاف کے قتل کی حکمرانی کسی طور بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکیں، اقوام متحدہ بے حسی سے باہر نکل کر انصاف پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت انتہاپسندی و دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے، جنونی ہندوؤں کو مسلم نسل کشی اور ظلم و بربریت کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلامی ممالک اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے عالمی سطح پر مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 938115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش