QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک پر آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد

15 Jun 2021 09:48

وزارتِ داخلہ نے اپریل میں پاکستان بھر میں ٹی ایل پی کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔ تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس پر 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیم پر نئی پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 2001 کے تحت لگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اپریل میں پاکستان بھر میں ٹی ایل پی کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔ تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس پر 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا  گیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیم پر نئی پابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ 2001 کے تحت لگائی گئی ہے۔ تحریک لبیک کو کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ کی اجازت نہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات 25 جولائی بروز اتوار کو ہونے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938120/کالعدم-تحریک-لبیک-پر-ا-زاد-کشمیر-کے-الیکشن-میں-حصہ-لینے-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org