0
Tuesday 15 Jun 2021 10:03

نیٹو امریکا جتنا اہم ہے، جوبائیڈن

نیٹو امریکا جتنا اہم ہے، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو امریکا جتنا اہم قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیٹو امریکا جتنا اہم ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) سربراہ اجلاس میں 29 سربراہانِ مملکت نے شرکت کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ اجلاس میں چین اور روس پر گفتگو ہوئی، چین کے دنیا پر بڑھتے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نیٹو سربراہ اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے چین کو حریف قرار دے دیا۔  فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ نیٹو فوجی اتحاد ہے، جبکہ چین سے تعلقات صرف فوجی نہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بدھ کو جینیوا میں ملاقات کریں گے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے چین کو موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ساتھ کام کرنے کی پیش کش کر دی۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے چین کی بین الاقوامی پالیسیوں کو اتحادیوں کیلئے چیلنج قرار دے دیا۔ یٹو سربراہ اجلاس میں سربراہانِ مملکت نے سیکیورٹی کو در پیش خطرات سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔



 
خبر کا کوڈ : 938121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش