0
Tuesday 15 Jun 2021 10:09

اسرائیل کی قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت

اسرائیل کی قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو آج مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دیدی۔ مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا جائے گا۔ حماس کی مخالفت اور ردعمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 938123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش