0
Tuesday 15 Jun 2021 10:40

عمران خان نے ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگاکر ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی، بلاول

عمران خان نے ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگاکر ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کر لی۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ بجٹ 22-2021ء ایک ایسی دستاویز ہے کہ جس میں عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا مارنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، عام آدمی کی معاشی کمر توڑنے کے لئے عمران خان کی حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز تک پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی، پی ٹی آئی حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاؤنسز تک پر ٹیکس لگا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش