QR CodeQR Code

خورشید شاہ اپنے بیٹے سمیت پے رول پر رہا

15 Jun 2021 11:11

خورشید شاہ کے بھتیجے غلام مرتضیٰ شاہ علالت کے بعد انتقال کرگئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کے بھتیجے غلام مرتضیٰ شاہ علالت کے بعد انتقال کرگئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کیلئے حکم جاری دیا، جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کیلئے پے رول پر رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، خورشید شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے پرول پر رہا ہیں، جبکہ ریفرنس میں شامل خورشیدشاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ بھی پرول پر ہیں۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے اور وہ 21 ماہ سے زیر حراست ہیں، جبکہ ایم پی اے فرخ شاہ گزشتہ 4 روز سے زیر حراست میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938131/خورشید-شاہ-اپنے-بیٹے-سمیت-پے-رول-پر-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org