QR CodeQR Code

سندھ کا 14 کھرب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

15 Jun 2021 11:27

بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ سندھ کے صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلئے 222 ارب اور کراچی کے منصوبوں کیلئے 22 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت آج مالی سال 2021-22ء کیلئے 14 کھرب روپے کا بجٹ پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ سندھ کے صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلئے 222 ارب اور کراچی کے منصوبوں کیلئے 22 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ اسکول ایجوکیشن کیلئے 215 ارب اور کالج ایجوکیشن کیلئے 25 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ صحت کا بجٹ 172 ارب روپے کا ہو سکتا ہے۔ پولیس اور امن و امان کیلئے 105 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ محکمہ بلدیات کیلئے ایک کھرب 19 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔

محکمہ آبپاشی سندھ کا مجموعی بجٹ 53 ارب اور ٹرانسپورٹ کیلئے 14 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہوں اور پنشن میں 20 سے 25 فیصد اضافے اور مزدور کی کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 120 ارب روپے، جبکہ سندھ ریونیو بورڈ کے تحت ٹیکس وصولی کا ہدف 155 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بجٹ میں مجموعی آمدن کا 60 فیصد تخمینہ وفاق سے ملنے والے مالیاتی شیئر پر ہوگا۔ وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کیلئے 5 اعشاریہ 37 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 1612 جاری اور 1671 نئی اسکیمز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938138/سندھ-کا-14-کھرب-روپے-بجٹ-ا-ج-پیش-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org