QR CodeQR Code

چئیرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کریں، شاہد خاقان عباسی

15 Jun 2021 13:45

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے چئیرمین نیب کو رپورٹ جاتی ہو گی اگر ان میں شرم حیا ہے تو یہ جعلی کیس ختم کریں، چئیرمین نیب ابھی ملازمت میں توسیع کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور عمران خان ان کی ملازمت میں توسیع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا یہ عالم ہے کہ وفاقی وزیر جھوٹ بول کر چلے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کریں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں تو حکومتی گواہ کہہ رہا ہے کوئی نقصان حکومت کا نہیں ہوا، اسی گواہ سے پوچھا گیا کہ کرپشن کا الزام ہے اس نے جواب دیا کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے 32 صفحات پر ایل این جی سیکٹر کی سپیشل رپورٹ دی ہے، تین سال میں اس ٹرمینل کی وجہ سے ملک کو 234 ارب روپے بچے، جس کا کیس ہم پر چل رہا ہے اس ٹرمینل نے 234 ارب روپے محفوظ کیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے چئیرمین نیب کو رپورٹ جاتی ہوگی اگر ان میں شرم حیا ہے تو یہ جعلی کیس ختم کریں، چئیرمین نیب ابھی ملازمت میں توسیع کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور عمران خان ان کی ملازمت میں توسیع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا یہ عالم ہے کہ وفاقی وزیر جھوٹ بول کر چلے جاتے ہیں، اگر وفاقی وزیر کو بجٹ کا معلوم نہیں تھا تو پاس کیسے ہوا، بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938149/چئیرمین-نیب-میں-شرم-حیا-ہے-ایل-این-جی-کا-جعلی-کیس-ختم-کریں-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org