QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم

15 Jun 2021 15:58

ویکسین ختم ہو جانے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں تعینات سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے کورونا ویکسین ختم ہوگئی ہے، 20 ہزار ڈوز آج آنے کا امکان ہے۔ ای پی آئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی، سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بھی آج ویکسین نہیں لگائی جا رہی ہے،  ویکسین ختم ہو جانے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں تعینات سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو یہ بول کر واپس بھیج رہے ہیں کہ 2 روز بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگائی جائے گی۔ سکیورٹی گارڈز کا کچھ شہریوں کو یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے، سسٹم ابھی بند ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 2 ہزار روپے کے عوض جعلی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 938159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938159/پنجاب-بھر-میں-کورونا-ویکسین-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org