0
Tuesday 15 Jun 2021 17:23

بھارت، کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

بھارت، کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 60471 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جو گزشتہ 75 دنوں میں سب سے کم ہے۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 39 لاکھ 27 ہزار 154 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 25 کروڑ 90 لاکھ 44 ہزار 72 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60471 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 17 ہزار 525 مریض صحتیاب ہوئے جس سے ملک میں اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 59 ہزار 980 سے گھٹ کر مجموعی تعداد نو لاکھ 33 ہزار 378 رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش