0
Tuesday 15 Jun 2021 17:16

شوگر اسکینڈل کیس، ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

شوگر اسکینڈل کیس، ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف کو شوگر اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو ریکارڈ سمیت 22 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق شہباز شریف کو تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہباز شریف کی جانب سے ذاتی حیثیت پر پیش نہ ہونے پر گرفتار یا قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے 4 سوالات کے جواب بھی سمن میں پوچھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی طلب کیا گیا ہے اور انہیں شریک ملزم کے ہمراہ 29 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 8 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش