QR CodeQR Code

آئی ایس او کا سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ اجلاس 20 جون کو ہوگا

15 Jun 2021 17:39

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے ترجمان عباس ہادیکا کہنا تھا کہ تنظیم کے گولڈن جوبلی کنونشن سمیت دیگر تنظیمی امور کا جائزہ اجلاس 20 جون کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مرکزی کابینہ اور مجلس نطارت کے اراکین شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا قیام 22 مئی 1972ء کو عمل میں آیا۔ یوم تاسیس کو 49 سال مکمل ہونے اور گولڈن جوبلی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے تنظیم کی مرکزی کابینہ اور مجلس نطارت کا مشترکہ اجلاس 20 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین خصوصی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم کے ترجمان عباس ہادی نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد  کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کرنا آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح اور دستوری عمل ہے۔ دستوری عمل کو بڑھاتے ہوئے تنظیم کے قیام کو 50 سال مکمل ہونے کو ہیں۔ گولڈن جوبلی کنونشن تنظیم اور کارکنان کیلیے یادگار کنونشن ہوگا، جو کارکنان کی تربیت اور تجدید عہد کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مرکزی کابینہ اور مجلس نظارت کنونشن سمیت ناصران مہدی ورکشاپس کی کارکردگی اور گذشتہ سہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے شعبہ جات سے ادارہ جات کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے، اس موضوع کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ عباس ہادی کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کے زیراہتمام ناصران مہدی ورکشاپ کے پہلے مرحلہ کے تحت سندھ و بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں جاری ہے، جس میں سینکڑوں طلبہ تربیتی و تعلیمی دروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938189/آئی-ایس-او-کا-سہ-ماہی-کارکردگی-جائزہ-اجلاس-20-جون-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org