0
Tuesday 15 Jun 2021 17:49
الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت کی پہلی ترجیح ہے

گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں، فواد چودھری

گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ملک کی سیاست کا لازمی جزوسمجھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے یہ بات وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کو واجب الادا 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کا قرض سال کے آخر تک مؤخر ہو گیا ہے۔ انہوں ںے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سینٹر سے صوبوں کو اربوں روپے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی کو اس کا حق نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا اسی طرح گھوٹکی و لاڑکانہ سندھ کے دیگر شہروں کا بھی برا حال ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہو گا؟ جبکہ خود ان کی اپنی پوری قیادت بیرون ملک بیٹھی ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیسز کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت ہونی چاہیئے۔ انہوں ںے کہا کہ کیسز بنتے ہیں لیکن 6،6 ماہ تاریخ نہیں ملتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف بغیر ضمانت باہر گئے جس پر لوگوں کو دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچے کہتے ہیں کہ پاکستانی قوانین ان پر لاگو نہیں ہوتے۔ انہوں ںے کہا کہ پوری قوم احتساب کو مذاق کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سینما جلد کھلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سینما 30 جون تک کھل سکتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سینما کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی او سی کرے گی۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی میں نالے بھی وفاقی حکومت کو صاف کرانے پڑتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پانی کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے 2 جون کے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں غیر مہذب رویئے کا مظاہرہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ بجٹ پڑھیں اور تجاویز دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 938193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش