QR CodeQR Code

یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں تعصب اور لادینیت نہ پھیلائی جائے، علامہ سبطین سبزواری

15 Jun 2021 19:33

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا لاہور میں ملاقات کرنیوالے عہدیداروں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، نظریہ پاکستان اور درس حریت، غیرت و حمیت، آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی، اہل فکر و دانش لوگوں کو قوم کیخلاف ہونے والی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی مسلمات کو نظرانداز کرکے ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، قومی یکجہتی اور اتحاد امت کیخلاف اس گھناونی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک مکتبہ فکر کی اجارہ داری نہیں، یہاں تمام مذاہب و مسالک کے پیروکار بستے ہیں، چور دروازوں سے ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں حکومت تعصب اور لادینیت پھیلانے سے باز رہے، ریاستی ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، نظریہ پاکستان اور درس حریت، غیرت و حمیت، آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی، اہل فکر و دانش لوگوں کو قوم کیخلاف ہونے والی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔ ورنہ آنبوالی نسلیں یہود و ہنود کو ہیرو سمجھیں گی اور اسلام کے ہیروز کے ناموں سے بھی ناواقف ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 938206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938206/یکساں-نصاب-تعلیم-کی-آڑ-میں-تعصب-اور-لادینیت-نہ-پھیلائی-جائے-علامہ-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org