QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا

15 Jun 2021 19:37

ایک بیان میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومتی ارکان سندھ کے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں، سندھ کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، ہم کسی کا حق نہیں ماریں گے لیکن اپنا حق بھی نہیں چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے صوبائی حکومت کے بجٹ مسترد کردیا۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ صوبائی حکومت کا یہ بجٹ حکمران دوست اور سندھ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان سندھ کے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں، غیر ترقیاتی بجٹ میں وزراء کی تنخواہ اور مراعات شامل ہیں۔ اپوزیشن رہنما نے مزید کہاکہ سندھ کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، ہم کسی کا حق نہیں ماریں گے لیکن اپنا حق بھی نہیں چھوڑیں گے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر زمینوں کی بندر بانٹ کا الزام عائد کیا۔


خبر کا کوڈ: 938207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938207/ایم-کیو-پاکستان-نے-سندھ-حکومت-کے-بجٹ-کو-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org