QR CodeQR Code

درباروں اور مساجد کی تزئین آرائش کیلئے محکمہ اوقاف کو 70 ملین روپے ملیں گے

15 Jun 2021 19:53

صوبائی وزیر نے کہا کہ حضرت بی بی پاک دامنؒ دربار کے توسیعی منصوبے کیلئے 6 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبہ میں واقع 15 بڑے درباروں پر اسلامی لائبریریز قائم کرنے کیلئے 3 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ 9 جاری سکیموں کیلئے17 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فلاحی ریاست بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، صوبہ بھر کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش کیلئے اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خاص ہدایت پر محکمہ اوقاف کو بجٹ 2021-22ء کیلئے 70 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔ یہ رقم مجموعی طور پر 37 سکیموں کیلئے جاری کی جائے گی۔ نئی شروع ہونیوالی 25 ریگولر سکیمیں جبکہ 3 سکیمیں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت مکمل کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حضرت بی بی پاک دامنؒ دربار کے توسیعی منصوبے کیلئے 6 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبہ میں واقع 15 بڑے درباروں پر اسلامی لائبریریز قائم کرنے کیلئے 3 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ 9 جاری سکیموں کیلئے17 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 25 ریگولر سکیموں کیلئے 43 کروڑ 90 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 3 سکیموں کیلئے 8 کروڑ 43 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ حضرت مادھو لال حسین کے مزار پر واٹر ٹینک بنانے کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938209/درباروں-اور-مساجد-کی-تزئین-ا-رائش-کیلئے-محکمہ-اوقاف-کو-70-ملین-روپے-ملیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org