QR CodeQR Code

نگر ضمنی الیکشن کو التوا میں رکھنا افسوسناک ہے، شیخ میرزا علی

15 Jun 2021 21:38

حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چیئرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمیشن نے باقاعدہ 25 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک نہ شیڈول جاری ہو سکا ہے اور نہ حلقہ چار کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی سنجیدگی نظر آرہی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حلقہ چار نگر کے ضمنی الیکشن کو بلا وجہ التواء میں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے، جس کے سبب کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین حسینیہ سپریم کونسل نگر شیخ میرزا علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشن نے باقاعدہ 25 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک نہ شیڈول جاری ہو سکا ہے اور نہ حلقہ چار کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی سنجیدگی نظر آرہی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ انتخابات 2020 میں حلقہ چار سے امجد حسین ایڈوکیٹ منتخب ہوئے تھے لیکن دو حلقوں سے منتخب ہونے کی وجہ سے حلقہ چار کی سیٹ سے دسمبر 2020 میں دستبردار ہو چکے تھے۔ سات ماہ گزر جانے کے باوجود حلقہ کے عوام کو گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رکھنے سمیت ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھنا بہت بڑی ناانصافی ہے، جس پر پورے حلقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نوزائیدہ ضلع میں ابھی تک ضلعی محکمے تشکیل نہیں پا سکے ہیں، جو ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایسے میں بڑے حلقہ کو سیاسی پوزیشن سے بھی محروم رکھنا کسی بھی صورت انصاف نہیں ہے۔ اس لئے حسینیہ سپریم کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ محرم الحرام سے قبل ضمنی الیکشن کو یقینی بنا کر حلقہ کے عوام کی تشویش اور احساس محرومی دور کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 938222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938222/نگر-ضمنی-الیکشن-کو-التوا-میں-رکھنا-افسوسناک-ہے-شیخ-میرزا-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org