0
Tuesday 15 Jun 2021 22:33

بغداد، امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے کے اندر امریکی فوجی قافلے پر کامیاب حملہ، 4 امریکی ہلاک

بغداد، امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے کے اندر امریکی فوجی قافلے پر کامیاب حملہ، 4 امریکی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے کے اندر ایک امریکی لاجسٹک قافلے پر کامیاب حملے کی اطلاع دی ہے۔ عراقی مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل "صابرین نیوز" نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔ عراقی میڈیا نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک انتہائی پیشہ ورانہ سکیورٹی آپریشن تھا جو عراقی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔ صابرین نیوز نے مزید لکھا کہ نشانہ بنایا جانے والا امریکی فوجی قافلہ، بغداد ایئرپورٹ کے فوجی حصے میں واقع امریکی فوجیوں کی سکونت کے مقام پر وقوع پذیر ہونے والے زور دار دھماکے میں تباہ ہوا ہے۔

دوسری جانب قابض امریکی لاجسٹک قافلے کو امریکی فوجی اڈے کے اندر کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے جانے کے فورا بعد عراقی مزاحمتی گروہ "فصیل المقاومۃ الدولیۃ" کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی۔ اس بیان میں عراقی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ تمہارے سپوتوں نے اللہ تعالی کی مدد سے آج رات ٹھیک 12 بجکر 23 منٹ پر، بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع قابض امریکیوں کے فوجی اڈے کے اندر پیشہ ورانہ مزاحمتی آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی فوجی اڈے "وکٹوریا پیلیس" و شہید محمد علاء ایئربیس کے درمیان واقع شاہراہ پر 4 سفید لینڈکروزر اور 2 فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک امریکی فوجی قافلے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا گیا ہے جس سے لینڈکروزر گاڑیوں میں موجود 4 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
 

مقامی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ عراقی مزاحمتی محاذ کی جانب سے قابض امریکی افواج کے خلاف اب انتہائی پیشرفتہ و پیشہ ورانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں پیشرفتہ و تیز رفتار ڈرون طیارے اور ہدف کے عین اوپر مار کرنے والے گائیڈڈ میزائل بھی استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پیلیس کے اندر، پیشرفتہ امریکی ہوائی دفاعی نظام کے باوجود، انجام پانے والی کامیابی کارروائیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ مزاحمتی محاذ نہ صرف اپنے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کے نشانہ بنائے جانے کے وقت کا تعین بھی مزاحمتی محاذ کے ہاتھ میں ہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ انتہائی پیشرفتہ مزاحمتی کارروائی؛ عراقی مزاحمتی محاذ کی جانب سے ان لوگوں کے لئے نفیس انعامات کے اعلان کے ایک روز بعد ہی انجام پائی ہے، جو مزاحمتی محاذ کو امریکی انٹیلیجنس افسروں کی نقل و حرکت سے باخبر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 938237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش