0
Tuesday 15 Jun 2021 23:27

یمنی فورسز نے گرفتار سعودی اہلکاروں کی تصاویر جاری کر دیں

یمنی فورسز نے گرفتار سعودی اہلکاروں کی تصاویر جاری کر دیں
اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز نے حالیہ دنوں میں خصوصی آپریشن کے دوران پکڑے گئے سعودی فوجیوں کی تصاویر کر دیں جبکہ کئی اہلکاورں کے انٹرویوز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ یمنی چینل المسیرہ پر نشر ہونے والے انٹرویوز میں سعودی فوجی اہلکاروں کے ساتھ سوڈانی فوجی بھی شامل ہیں۔ یمنی فورسز نے حالیہ دنوں سعودی عرب کے صوبے جیزان میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران درجنوں سعودی و اتحادی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کے ساتھ کئی اہلکاروں کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ آپریشن کے دوران یمینی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے اہم ترین فوجی سائٹوں پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ فوجی زرائع کے مطابق یمنی فورسز کے آپریشن میں 80 سعودی و سوڈانی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 29 فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں سعودی فوج کی ایمونیشن اور دیگر آلات یمنیوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش