0
Tuesday 15 Jun 2021 23:25

میاں شہباز شریف کو اسمبلی میں خطاب نہ کرنے دینا انتہائی افسوسناک اور غیرجمہوری عمل ہے، یوسف رضا گیلانی 

میاں شہباز شریف کو اسمبلی میں خطاب نہ کرنے دینا انتہائی افسوسناک اور غیرجمہوری عمل ہے، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے عوام کے ساتھ ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دلانے کے سلسلے میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماوں نے ایک ملاقات میں کیا، جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے دفتر میں ہوئی، واضح رہے کہ دونوں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور میاں شہباز شریف سینٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے اپنے خطابات میں وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اس حوالے سے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن ارکان میں مشاورت بھی ہوئی۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے میاں شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیا اور کہاکہ یہ غیرجمہوری عمل ہے کہ حکمرانوں نے میاں شہباز شریف کو اسمبلی میں خطاب نہیں کرنے دیا اور ان پر بجٹ کی کاپیوں کے ذریعے حملہ کیا گیا، جو انتہائی افسوناک اور غیرجمہوری عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 938247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش