0
Tuesday 15 Jun 2021 23:52

 غریب عوام غربت اور مفلسی کی چکی میں پستے جارہے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، مولانا ایازالحق قاسمی

 غریب عوام غربت اور مفلسی کی چکی میں پستے جارہے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، مولانا ایازالحق قاسمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کی مجلس عاملہ و تینوں تحصیلوں کے امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس مدرسہ اسلامیہ جامع مسجد جلال باقری قدیر آباد ملتان میں ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ غریب عوام غربت اور مفلسی کی چکی میں پستے جارہے ہیں، عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ حکومتی وزیر و مشیر ٹی وی چینلوں پہ بیٹھ کے کہتے ہیں کہ بہت اچھا بجٹ ہے، اگر یہ بجٹ اچھا ہے تو ان مافیاز کیلئے جو گزشتہ تین سال سے مسلسل آٹا، چینی، گھی، ادویات پر قابض ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے والی حکومت کا پیش کردہ بجٹ جعلی ہے محض اعداد و شمار کا ہیر پھیر ہے۔

سیکرٹری اطلاعات میاں محمد جمشید اجمل نے کہا کہ بھارت و موددی سے وفاداری نبھانے کیلئے کلبھوشن کو این آر او دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ سیکرٹری مالیات مولانا محمد یوسف مدنی نے کہا کہ حکومتی وزرا مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سرپرست اعلی ضلع ملتان قاری محمد طاسین، مولانا سلطان محمود ضیا، حافظ محمد عمر شیخ، نائب امیر مولانا عبدالرحمن قاسمی، قاری عبداللہ عابد، مولانا طیب فرید، ملتان سٹی امیر حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری حاجی زاہد مقصود احمد قریشی، امیر تحصیل شجاع آباد خواجہ عبدالمالک صدیقی، جنرل سیکرٹری مولانا محمد احمد، جنرل سیکرٹری تحصیل جلالپور پیروالہ قاری محمود احمد نقشبندی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع ملتان مولانا محمد قاسم جامی موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 938253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش