0
Tuesday 15 Jun 2021 23:55

کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد ضرور ایک دن رنگ لائیں گی، محمد حسین محنتی

کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد ضرور ایک دن رنگ لائیں گی، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد ضرور ایک دن رنگ لائیں گی اور وادی کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، آزاد کشمیر کے عوام 25 جولائی کو قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں راجہ شعیب احمد کی زیر قیادت جماعت اسلامی دھیر کوٹ آزاد کشمیر سے ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے امیر صوبہ کودھیر کوٹ سمیت آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کی سیاسی و تنظیمی صورتحال اور 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، انتخابات سے لیکر سیاسی حکومت قائم کرنے کی جدوجہد بھی دعوت دین کا کام ہے، آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کی تعلیم، صحت سمیت ریلیف کے میدان میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اب یہ وہاں کے لوگوں کا امتحان ہے کہ وہ عوام کا خون نچوڑنے اور کشمیر کاز کا سودا کرنے والوں کو ایک بار پھر قوم پر ملسط کرتے ہیں یا پھر نڈر، دیانتدار اور کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑنے والوں کو کامیاب کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش