QR CodeQR Code

سانحہ اے پی ایس، خوش قسمت طالبعلم آکسفورڈ یونیورسٹی میں اہم عہدے پر منتخب

16 Jun 2021 01:49

آرمی پبلک اسکول پر 2014ء میں جب دہشتگردوں نے حملہ کیا تو احمد نواز 14 برس کے تھے اور بازو میں گولی لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی احمد کو دہشتگرد مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے تھے، جو ان کے لیے نئی زندگی کا باعث بنا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں خوش قسمتی سے زندہ بچنے والے طالب علم احمد نواز کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کا خرانچی منتخب کرلیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر 2014ء میں جب دہشتگردوں نے حملہ کیا تو احمد نواز 14 برس کے تھے اور بازو میں گولی لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی احمد کو دہشتگرد مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے تھے، جو ان کے لیے نئی زندگی کا باعث بنا۔ رپورٹس کے مطابق دہشتگردی کے اس اندوہناک واقعے میں احمد نواز کا 13 سالہ بھائی حارث نواز بھی شہید ہوا تھا، جس میں 132 بچوں سمیت 141 افراد طالبان کی بربریت کا نشانہ بنے تھے۔ احمد نواز اپنے والدین کے ہمراہ بہتر علاج اور زندگی کےلیے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر اپنی شخصیت منوائی۔ احمد نواز گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کا حصّہ بنے تھے اور رواں برس انہیں بطور سیکریٹری فنانس منتخب کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938271/سانحہ-اے-پی-ایس-خوش-قسمت-طالبعلم-ا-کسفورڈ-یونیورسٹی-میں-اہم-عہدے-پر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org