0
Wednesday 16 Jun 2021 02:21

نیب آرڈیننس میں ترمیم کا شوق پورا کرنے سے پہلے اسفندیار کیس کا فیصلہ پڑھ لیں، چیئرمین نیب

نیب آرڈیننس میں ترمیم کا شوق پورا کرنے سے پہلے اسفندیار کیس کا فیصلہ پڑھ لیں، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کا شوق پورا کرنے سے پہلے اسفندیار ولی کیس کا فیصلہ پڑھ لیں، لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، نیب بڑے لوگوں کی خدمت کے لئے نہیں، عوام کے لئے وجود میں آیا، نیب مسئلہ نہیں مسائل کا حل ہے، نیب پر تنقید سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا، تنقید کے بھی اصول ہوتے ہیں، ہر چیز کے 2 پہلو ہوتے ہیں، روشن پہلوؤں کی بات نہیں کرسکتے تو تاریک پہلوں کو اجاگر کرکے قوم کو مایوس نہ کریں، نیب کو شاباش نہ دیں تاریک پہلو کی بات بھی نہ کریں، رب تعالیٰ جس کو عزت دینا چاہے تو کسی کے چند بیانات اس عزت کو ذلت میں بدل نہیں سکتے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل یہ کہا گیا کہ کاروباری طبقہ نیب سے مطمئن نہیں، نیب کی وجہ سے کچھ اہم ترین فیصلے نہیں ہوپا رہے، اس کے لئے ایک آرڈیننس لایا گیا۔ 4 مہینے بعد وہ آرڈیننس واپس ہوگیا۔ بتایا جائے کہ نیب کی وجہ سے کون سے معرکۃ الارا فیصلے نہیں ہوپارہے تھے۔ اگر ایسا ہے تو ان میں سے کون سے فیصلے کئے گئے، پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن تنقید کرنے والے اسفندیار ولی کے کیس کا فیصلہ بھی پڑھ لیں۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کا شوق پورا کرنے سے پہلے اسفندیار ولی کیس کا فیصلہ پڑھ لیں۔
خبر کا کوڈ : 938276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش