0
Wednesday 16 Jun 2021 08:55

امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات آج جنیوا میں ہو گی

امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات آج جنیوا میں ہو گی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر جوزف بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن کی ملاقات آج جنیوا میں ہو گی۔ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، سائبر سیکیورٹی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، افغانستان سے انخلا اور یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔ امریکی صدر بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں صدور کی یہ پہلی ملاقات عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں روس کے صدر پوٹن نے امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے امریکا سے ثبوت پیش کرنے اور سائبر معاملات پر معاہدے کی پیشکش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش