0
Wednesday 16 Jun 2021 09:09

امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔ نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 70 اور کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے انڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، یہاں تقریباً 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کوویڈ19 کیسز کی تعداد بھی کئی دن سے صفر ہے۔
خبر کا کوڈ : 938310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش