QR CodeQR Code

نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری

16 Jun 2021 09:39

اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔


نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودی آباد کاروں نے ریلی نکالی تھی۔ ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی۔ ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں میں سے 6 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ درجنوں دیگر کو زد و کوب کر کے زبرستی ہٹایا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرینیڈ استعمال کیے۔


خبر کا کوڈ: 938315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938315/نئی-اسرائیلی-حکومت-کے-اقتدار-سنبھالتے-ہی-غزہ-پر-بمباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org