0
Wednesday 16 Jun 2021 11:59

بھارت میں کورونا کے 62224 نئے کیسز، ایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم

بھارت میں کورونا کے 62224 نئے کیسز، ایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑھنے اور انفیکشن کے کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آ گئی۔ اس دوران منگل کے روز 28 لاکھ 00 ہزار 458 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار 014 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔

اس دوران ایک لاکھ 07 ہزار 628 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 100 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار 946 کم ہو کر آٹھ لاکھ 65 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2542 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 79 ہزار 573 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 2.92 فیصد، شفایابی کی شرح 95.80 فیصد اور شرح اموات 1.28 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 938335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش