QR CodeQR Code

بیس فوجیوں کی شہادت پر ابھی تک بہت سارے سوالوں کے جواب نہیں ملے، کانگریس

16 Jun 2021 11:59

نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں سونیا گاندھی نے کہا کہ بہار رجمنٹ کے 20 بہادر سپاہی اور ان کے کمانڈنگ آفیسر ایک سال قبل وادی گالان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے وادی گلوان میں بھارت کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان دینے کرنے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو ایک سال ہوگیا ہے لیکن مودی حکومت ابھی تک اس معاملے میں بہت سارے سوالوں کے جواب نہیں دے پائی ہے۔ نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں سونیا گاندھی نے کہا کہ بہار رجمنٹ کے 20 بہادر سپاہی اور ان کے کمانڈنگ آفیسر ایک سال قبل وادی گالان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا ’’ان کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر پارٹی اپنے بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے‘‘۔ انہوں نے مودی حکومت کی یہ کہہ کر تنقید کی کہ اس حکومت نے ہمیشہ حقیقت کو چھپایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938336/بیس-فوجیوں-کی-شہادت-پر-ابھی-تک-بہت-سارے-سوالوں-کے-جواب-نہیں-ملے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org