QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم، درباروں پر جوتے رکھنے، لیٹرین استعمال کرنے اور پارکنگ فیس ختم

16 Jun 2021 12:17

چیف جسٹس نے محکمہ اوقاف کے نمائندے کو 15 روز میں حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عراق جائیں تو وہاں جوتے اور حتی موبائل فون تک مفت رکھتے ہیں جبکہ یہاں درباروں پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کا درباروں، مساجد اور مزاروں پر آنیوالے زائرین کیلئے بڑا حکم سامنے آ گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران پنجاب کے تمام درباروں، مساجد اور مزاروں پر جوتے رکھنے، بیت الخلا استعمال کرنے اور پارکنگ کرنے کی فیس ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنا محکمہ اوقاف کی ذمہ داری ہے، مگر محکمہ اوقاف زائرین کو سہولتیں دینے کی بجائے ان سے مال بنانے میں مصروف ہے۔

چیف جسٹس نے محکمہ اوقاف کے نمائندے کو 15 روز میں حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عراق جائیں تو وہاں جوتے اور حتی موبائل فون تک مفت رکھتے ہیں جبکہ یہاں درباروں پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد لاہور کی بادشاہی مسجد، داتا دربار، دربار بی بی پاکدامنؒ سمیت دیگر درباروں پر آنیوالے زائرین مفت جوتے حفاظت پاپوش والوں کے پاس رکھ سکیں گے جبکہ لیٹرین استعمال کرنے اور گاڑی پارک کرنے کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 938342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938342/لاہور-ہائیکورٹ-کا-بڑا-حکم-درباروں-پر-جوتے-رکھنے-لیٹرین-استعمال-کرنے-اور-پارکنگ-فیس-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org