QR CodeQR Code

مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر نے 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

16 Jun 2021 13:01

دوسری جانب بورے والا میں ایک قاری نے 10 سالہ طلب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قاری کو حراست میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر نے 2 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر نے 2 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، درخواست پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ طلبہ سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملتان بیورو کو متاثرہ بچوں کے خاندانوں سے فوری رابطہ کی ہدایت کی، زیادتی کا شکار بچوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہیں، بچوں اور ان کے خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، متاثرہ بچوں کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب بورے والا میں ایک قاری نے 10 سالہ طلب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قاری کو حراست میں لے لیا ہے۔ سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار بچے کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور  اسے قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 938346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938346/مظفر-گڑھ-میں-اسکول-ٹیچر-نے-2-لڑکوں-کو-زیادتی-کا-نشانہ-بنا-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org