0
Wednesday 16 Jun 2021 13:16
گورنر سندھ سے نئے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات

پاک ایران باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

پاک ایران باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ مسلم ممالک ہیں اور ان کی جغرافیائی طور پر بھی بہت اہمیت ہے۔ گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، اسی لئے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے۔ کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک عظیم تاریخی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور خلوص کا نتیجہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش