QR CodeQR Code

کینیڈا کی مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار

16 Jun 2021 13:21

کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو کے اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں مرد اور خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اور خاتون گرفتار کرلیے گئے۔ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو کے اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں مرد اور خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو 20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔


خبر کا کوڈ: 938354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938354/کینیڈا-کی-مسجد-میں-زبردستی-داخل-ہونے-کوشش-2-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org