QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

16 Jun 2021 13:47

وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔ اس سلسلے میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اکبر بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبر بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔


خبر کا کوڈ: 938359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938359/پی-ٹی-آئی-نے-پیپلزپارٹی-اور-ن-لیگ-کے-پارٹی-اکاؤنٹس-تک-رسائی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org