0
Wednesday 16 Jun 2021 14:27

نواز شریف نے شہباز شریف کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی

نواز شریف نے شہباز شریف کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی
اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق نوازشریف نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے سے متعلق شہبازشریف اور پارٹی قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونےکی ہدایت کی۔ نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنز کو استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پر پارلیمنٹ اور ہر فورم پر بھرپور مذمت کریں، چینی اسکینڈل میں میرا کوئی کردار ہی نہیں ہے، اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا جس پر شہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔ پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پر قانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 938361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش