QR CodeQR Code

ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں، معاون خصوصی صحت

16 Jun 2021 14:46

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی سامنا ہے، 20 جون کے بعد مزید ویکسین آجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی سامنا ہے، 20 جون کے بعد مزید ویکسین آجائے گی تاہم ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں تمام ویکسی نیشن سینٹرپرفراہمی یقینی بنائیں، کئی جگہوں پرمعمولی شارٹیج ہے، ویکسین کی دوسری خوراک میں کچھ ہفتے کے تعطل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 938363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938363/ملک-میں-اب-بھی-20-لاکھ-ویکسین-کی-خوراکیں-موجود-ہیں-معاون-خصوصی-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org