0
Wednesday 16 Jun 2021 15:11

خیبر پختونخوا کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی اجازت

خیبر پختونخوا کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کیلئے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا کو پاسکو ذخائر سے یہ گندم فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں این جی اوز کیلئے بیرونی امداد کی پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کمیٹی میں پائپ لائن کے ذریعے پٹرول کے آپریشنل نقصان پر رپورٹ پیش کی گئی، جس کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے پائپ لائن کے ذریعے 0.5 فیصد آپریشنل نقصان کی منظوری دی۔ کمیٹی نے وفاقی وزارتوں کیلئے تکنیکی گرانٹ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے گرانٹ اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ : 938364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش