0
Wednesday 16 Jun 2021 15:17

جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان

جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ممتاز درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے سالانہ 100 فلسطینی طلبہ کیلئے سکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے ہر شعبہ میں 2 سکالرشپس دی جائیں گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فلسطینی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ جی سی یو 100 فلسطینی طلباء کو او ای سی کے سکالرشپ کے تحت داخلہ دے گی۔ یونیورسٹی کے ہر شعبہ میں ہر سال 2 سکالر شپس دی جائیں گی۔
 
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فلسطینی طلبہ کو ہاسٹل بھی مفت فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق فلسطین میں تعلیمی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے مسلمان بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ وائس چانسلر کے مطابق مستقبل میں بھی سکالرز شپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 938365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش